Tareekh Ki 7 Badbakht Aurtain || Islamic Story || islami Waqiat in Urdu || Islamic Stories
بسم اللہ الرحمن الرحیم تاریخ میں ایسی گناہگار عورتیں گزری ہیں جن کے بارے میں اللہ پاک نے اپنی کتاب قرآن مجید میں ذکر کیا ہے یہ عورتیں نہ صرف انسانوں کی گمراہی کا باعث بنیں بلکہ بعض تو اللہ کے پیارے انبیاء اکرام کو بھی قتل کرانے میں پیش پیش رہیں حضرت لوط علیہ اسلام کی بیوی: اردن اور اسرائیلی سرحدوں پر جہاں آج ڈیڈ سی نمکین پانی کی جھیل موجود ہے، نمک سے بھری اس جھیل میں آج زندگی کا کوئی نام و نشان نہیں تاہم آج سے ہزاروں سال پہلے یہ انتہائی ذرخیز علاقہ تھا جہاں سدوم اور امورا نامی شہر آباد تھے ۔ یہی وہ قوم تھی جس پر اللہ نے حضرت لوط علیہ السلام کو نبی بنا کر بھیجا اس قوم کا گناہ بہت بڑا تھا ایسا گناہ اس سے پہلے کسی قوم نے نہ کیا تھا اس قوم کے مرد مردوں کے ساتھ اور عورتیں عورتوں کے ساتھ بدکاری کرتی تھی حضرت لوط علیہ السلام کی بیوی جس کا نام وائلا تھا وہ بظاہر تو حضرت لوط علیہ السلام کی بیوی تھی لیکن وہ اندر سے کافروں کے ساتھ ملی ہوئی تھی وہ اپنی قوم کا ساتھ دیتی تھی اس بیوی کے لیے اور کیا بدنصیبی ہوگی کہ یہ عورت ساری زندگی ایک نبی کے ساتھ رہتے ہوئ...